گواسکر نے فاسٹ بولر کے کھیل کے بوجھ کو مسترد کردیا
ممبئی، 13 مئی (آئی اے این ایس) جیسے جیسے روہت شرما کی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشیکے بعد ان کے جانشین کی تلاش جاری ہے، ہندوستان کے مایہ ناز سابق اوپنر اور معروف کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے قومی سلیکٹرزکو مشورہ دیا ہے کہ فاسٹ بولرجسپریت بمراہ کو ٹسٹ ٹیم کی قیادت سونپی جائے۔ روہت کے بعد قیادت کے امیدواروں میں کے ایل راہول، شبھمن گل اور بمراہ شامل ہیں، تاہم بمراہ کی فٹنس اور مسلسل تینوں فارمیٹس کھیلنے کے باعث ان کے کام کے بوجھ پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بمراہ کو ماضی میں کئی بار سیریز کے درمیان زخمی ہونے کی وجہ سے باہر ہونا پڑا ہے۔ بمراہ نے کچھ ماہ پہلے بارڈر۔گواسکر ٹرافی سیریز کے پہلے ٹسٹ میں ہندوستان کی قیادت کی تھی، لیکن پانچویں ٹسٹ سے کمرکی تکلیف کے باعث باہر ہو ئے تھے۔ انہوں نے طویل علاج اور بحالی کے بعد آئی پی ایل 2025 کے چند میچوں کے بعد میدان میں واپسی کی۔ ایک بڑی وجہ جو بمراہ کے زخمی ہونے کا سبب بنتی ہے وہ یہ خیال ہے کہ کپتان اکثر انہیں حد سے زیادہ اوورکروا دیتے ہیں، کیونکہ وہ ہندوستان کے مرکزی فاسٹ بولر ہیں اور تینوں فارمیٹس میں کھیلتے ہیں لیکن گواسکر کا ماننا ہے کہ اگر بمراہ خود کپتان ہوں تو وہ اپنے جسم کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں گے اور خود فیصلہ کر سکیں گے کہ کب بولنگ کرنی ہے اورکب آرام لینا ہے۔ گواسکر نے اسپورٹس ٹوڈے سے گفتگو میں کہا: اپنے کام کے بوجھ کو خود سے بہتر اورکون جان سکتا ہے؟ اگر آپ کسی اورکو کپتان بنائیں گے تو وہ بمراہ سے ایک اوور اورکروانے کی کوشش کرے گا۔ اگر وہ آپ کا نمبرایک بولر ہے تو وہ خود بہتر جانتا ہے کہ کب رکنا ہے۔ میرے لیے کپتان صرف بمراہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے بمراہ کے کام کے بوجھ پر تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی انہیں اپنے اوورز پر قابو رکھنے کی آزادی دے گی۔ اس بات پر کافی بات ہو رہی ہے کہ ان کا ورک لوڈ زیادہ ہے۔ اگر آپ انہیں کپتان بنائیں گے تو وہ خود فیصلہ کر سکے گا کہ کتنے اوورکر سکتا ہے، کب رکنا ہے، کب آرام کرنا ہے۔ گواسکر نے مزید کہاہو سکتا ہے کہ وہ کسی ٹسٹ سے باہر نہ ہوں۔ اگرآپ انہیں کپتان بنائیں گے تو وہ اس وقت سے پہلے ہی خودکو روک لیں گے جب جسم تھکنے لگے گا۔