بمراہ کی ممبئی میں واپسی ، مقابلے میںشرکت پر تجسس

   

ممبئی : بمراہ ممبئی انڈینزکے مخالفین کو پریشان کرنے کے لیے آئی پی ایل 2025 میں واپس آگئے ہیں۔ 7 اپریل کو ممبئی انڈینز اپنے ہوم گراؤنڈ پر رائل چیلنجرز بنگلور سے ٹکرائے گی لیکن اس سے پہلے اچھی بات یہ ہے کہ بمراہ ٹیم میں شامل ہو ئے ہیں۔ تاہم، اس بات پر ابھی تک تجس موجود ہے کہ آیا بمراہ آر سی بی کے خلاف ممبئی انڈینس کی پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکیں گے یا نہیں ۔ بمراہ آئی پی ایل 2025 میں اپنا پہلا میچ کب کھیلیں گے؟ یہ سوال ہنوز باقی ہے ۔ کمر کی سرجری کے بعد، بمراہ بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس میں صحتیابی کے دور سے گزر رہے تھے، جہاں سے ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی واپسی پر ابھی تک سوالیہ نشان برقرار ہے۔ لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ بمراہ ممبئی انڈینز میں شامل ہوگئے ہیں۔ جہاں تک بمراہ کے میچ کھیلنے کا تعلق ہے، فی الحال اس کے بارے میں کوئی باوثوق اطلاع نہیں ہے لیکن، ایسا مانا جا رہا ہے کہ وہ 13 اپریل کو دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ کھیل سکتے ہیں۔ جسپریت بمراہ 2013 سے ممبئی کے فاسٹ بولنگ شعبہ کی طاقت رہے ہیں۔ تب سے اب تک انہوں نے ممبئی انڈینز کے لیے 133 میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 165 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 میں نہیں کھیل سکے تھے۔ یاد رہے کہ بمراہ کی تازہ چوٹ اس سال 4 جنوری کو بارڈر۔گواسکر ٹرافی کے دوران سڈنی ٹسٹ میں ہوئی تھی۔ اس چوٹ کی وجہ سے بمراہ چمپئنز ٹرافی سے بھی باہر ہوگئے تھے، جو ٹیم انڈیا کے لیے بڑا جھٹکا تھا۔ بمراہ بھی اسی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں سے باہر ہو ئے ہیں ۔ جسپریت بمراہ کو ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2025 کے لیے 18 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔ ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل میں اب تک 4 میچزکھیلے ہیں جن میں سے اس نے ایک مقابلہ اپنے نام کیا ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں مقام پر ہے۔بمراہ کی واپسی ممبئی انڈینز کیلئے کافی اہم ہوگی خاص کرکہ جب ٹیم اپنے ابتدائی چار مقابلوں میں صرف ایک مقابلہ ہی اپنے نام کرپائی ہے جبکہ روہت شرما بیٹنگ میں بہتر آغاز فراہم نہیں کرپارہے ہیں۔