دبئی: سابق کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی چمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم کو بری طرح کمزورکرسکتی ہے لیکن انہوں نے قومی ٹیم میں فاسٹ بولرکی واپسی میں جلدی کرنے کے خلاف مشورہ دیا۔ بمراہ کو جنوری میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹسٹ میں کمرکی تکلیف ہوئی تھی اور دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کی تھی۔ اس کے بعد سے انہوں نے بولنگ نہیں کی ہے، حالانکہ انہیں چمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بمراہ این سی اے میں بحالی سے گزررہے ہیں ، جلد واپسی کی امید ہے ۔