بمراہ 6 ماہ کیلئے کرکٹ سے دور

   

نئی دہلی ۔ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ مزید چھ ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا نیوزی لینڈ میں کمر کا آپریشن ہوا ہے، ان کا آپریشن کرائسٹ چرچ میں معروف سرجن نے کیا۔رپورٹس کے مطابق بمراہ کو بحالی اور مکمل صحت یابی کے لیے کم ازکم چھ ماہ درکار ہیں وہ گزشتہ برس ستمبر سے کمر میں تکلیف کے باعث کرکٹ سے باہر ہیں۔ رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستانی فاسٹ بولنگ شعبہ کے نمبر ایک بولر بمراہ کا اگست میں نیٹس میں آنے کا امکان ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر بمراہ سرجری کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہیں، بی سی سی آئی نے فاسٹ بول کی ہیلتھ اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔