بمرا کی سرفہرست 10 بولروں میں واپسی

   

دبئی : انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے جسپریت بمرا نے ان مظاہروں کی بدولت آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں سرفہرست 10 بولروں میں واپسی کرلی ہے لیکن ویراٹ کوہلی کو نقصان ہوا ہے اور اب وہ پانچویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ بمرا جنہوں نے ستمبر2019 ء میں کریئر میں پہلی مرتبہ سب سے بہترین مقام تین حاصل کیا تھا اب وہ 10 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے 9 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔ بمرا جنہوں نے پہلے ٹسٹ میں 110 رنز دیکر 9 وکٹیں حاصل کی تھی جس کا انہیں فائدہ ہوا۔ کوہلی جنہیں پہلے ٹسٹ کی پہلے اننگز میں جیمس اینڈرسن نے ڈک آوٹ کیا تھا اس کی وجہ سے وہ درجہ بندی میں نقصان کو برداشت کررہے ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان جیوروٹ نے کوہلی سے چوتھا مقام چھین لیا ہے کیونکہ روٹ نے پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 64 اور دوسری اننگز میں 109 رنز اسکور کرتے ہوئے درجہ بندی کے 49 نشانات حاصل کئے ہیں۔