بنکاک: ہندوستان نے آج بمسٹیک ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے ایک 21نکاتی ایکشن پلان پیش کیا اور اس پلیٹ فارم کو کنیکٹوٹی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ثقافتی بنیادوں پر باہمی تجارت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تعاون کو بڑھانے کی تجویز پیش کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں منعقد 6ویں بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 21نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بمسٹیک ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے اور آئی ٹی سیکٹر کی بھرپور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے حالیہ زلزلوں کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مودی نے خلائی شعبے میں کام کرنے اور سیکورٹی میکانزم کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ بمسٹیک کو اجتماعی طور پر متحرک کرنے اور اس کی قیادت کرنے میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ثقافتی تعلقات بمسٹیک ممالک کو مزید قریب لائیں گے ۔اپنے بیان میں، وزیر اعظم نے کہا، “بمسٹیک عالمی بھلائی کو تسلسل دینے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اسے مضبوط کریں اور اپنی مصروفیات کو گہرا کریں۔
اس تناظر میں، میں نے ایک 21 نکاتی ایکشن پلان تجویز کیا ہے جس میں ہمارے تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔