بم حملوں کیلئے گدھے کا استعمال

   

Ferty9 Clinic

نائجر: آئی ایس آئی ایس (داعش) کی جانب سے دہشت گرد حملوں کے لئے ایک گدھے کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اِس گدھے پر بم باندھ کر اِسے نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ کے گورنر کے قافلہ پر حملہ کے لئے چھوڑا گیا۔ گورنر بباگنا دلمس کے گارڈس نے گدھے کو قافلے کی طرف پہونچنے سے پہلے ہی گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اِس کے ساتھ ہی دھماکہ میں گدھے کے پرخچے اُڑگئے۔