بم دھماکوں کی دھمکی پراسکولس کا انخلاء

   

واشنگٹن : امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں اسکولوں کو بارودی مواد سے اڑانے کی دھمکی کے بعد افرا تفری مچ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 8 اسکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی دھمکی سامنے آنے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئی۔واشنگٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ دارالحکومت میں اسکولوں کو تباہ کرنے کی دھمکی موصول ہوئی جس کے بعد اسکولوں کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔پولیس کے مطابق اسکولوں کو محفوظ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ دھمکی سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر اسکول کے دورے کے دوران بم کی دھمکی کے بعد وہاں سے نکل گئے۔ دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے وفاقی ایجنسیوں کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔