بم دھماکہ میں دو افغانی شہری ہلاک

   

کابل ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک افعان عہدیدار کے مطابق مشرقی صوبہ خوست میں ایک بم پھٹنے سے دو شہری ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء صوبہ کے ڈائرکٹر برائے صحت حبیب شاہ انصاری نے یہ بھی بتایا کہ 23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکو مادہ ایک موٹر بائیک کے نیچے رکھا گیا تھا جس کا ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ دھماکہ کیا گیا حالانکہ طالبان نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ دنوں میں افغان فورسیس پر تقریباً روزانہ حملہ کرنے والوںمیں طالبان پیش پیش ہیں حالانکہ افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمہ کیلئے امریکہ بھی کوشاں ہے اور طالبان سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔