حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھراپردیش پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو دونوں تلگو ریاستوں میں بم بلاسٹ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔ پولیس نے دونوں کے قبضہ سے بم بنانے میں استعمال ہونے والے مواد کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ سراج جس کا تعلق ویزاک اور سمیر جس کا تعلق حیدرآباد کے بھوئی گوڑہ سے بتایا گیا ہے۔ جو غیر ملک میں اپنے ساتھیوں کی ہدایت پر دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے اس جورے کی ایک خفیہ اطلاع ملنے پر وہاں پر سخت نگرانی کی گئی تھی ۔ وشاکھاپٹنم پولیس نے سراج نے گرفتار کیا اور ایک گھر میں جمع دھماکہ خیز اشیاء بنانے میں استعمال ہونے والے مواد کو ضبط کرلیا اور اس نے سمیر کے متعلق معلومات دی جس پر سمیر کو بھی گرفتار کرلیاگیا ۔ پہلے یہ دونوں ایک جانچنے کیلئے ڈمی Dummy دھمیکہ کرنے والے تھے اور اس کے بعد سلسلہ وار بم دھماکوں کا منصوبہ بنارہے تھے۔ جسے پولیس نے ناکام بنادیا ۔ دونوں ریاستوں کی پولیس سراج اور سرمیر سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔( ش)