بم دھماکے کی مسلم باغی گروہ نے ذمہ داری قبول کر لی

   

بنکاک۔ تھائی لینڈ کے جنوب میں سرگرم ایک مسلم باغی گروہ نے جمعہ کے روز ہوئے دو بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ دھماکے تھائی لینڈ کے انتہائی جنوب میں مسلم اکثریتی علاقہ میں ہوئے جب کہ اس سے قبل رمضان میں پرتشدد کارروائیاں نہ کرنے سے متعلق باغی گروہوں اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔ جمعہ کے روز ہونے والے ان دو بم دھماکوں میں ایک شہری ہلاک جب کہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مسلم باغی گروپ پتانی یونائیٹڈ لبریشن آرگنائزیشن سے جڑے جی فائیو گروپ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سن 2004 سے تھائی لینڈ کے جنوب میں جاری مسلح علیحدگی پسند تحریک میں اب تک سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔