بم کی افواہ پر کویتی ائرلائن کے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

   

انقرہ ۔ کویت کی نجی فضائی کمپنی جزیرہ ائرویز کے ایک مسافر طیارہ کوبم کی موجودگی کی اطلاع پر ترکی میں ترابزون کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا، لیکن بعد میں یہ اطلاع غلط ثابت ہوئی۔ یہ مسافرپرواز کویت سے روانہ ہوئی تھی۔کمپنی نے ٹوئٹرپراطلاع دی ہے کہ اس کو ممکنہ سیکورٹی خطرے کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی تھی۔بعد میں اس کا جائزہ لیا گیا اور وہ درست ثابت نہیں ہوئی۔ فضائی کمپنی نے پھر اطلاع دی کہ اس کی سرگرمیاں دوبارہ معمول پر لوٹ آئی ہیں۔ بیان میں مزیدکہا گیا کہ مسافروں اورعملہ کے تحفظ کے پیش نظر کویت میں حکام اور نیٹ ورک سے رابطہ کیا گیا تھا، اور حفظ ماتقدم کے طور پر اسکریننگ کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے۔