بم کی دھمکی کا ای میلدہلی کا اسکول خالی کرایا گیا

   

نئی دہلی : قومی دارالحکومت کے ایک خانگی اسکول کو چہارشنبہ کے روز ’’انڈین اسکول‘‘ انتظامیہ کو بم کی دھمکی پر مشتمل ای میل موصول ہونے کے بعد خالی کرا لیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ، بم ڈسپوزل ٹیم اور سواٹ ٹیموں نے احاطے کو خالی کرنے کے بعد اسکول کے احاطے (انڈین اسکول) کی مکمل چیکنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی) ) چندن چودھری نے کہا کہ ای میل کی دھمکی ایک دھوکہ لگتا ہے ۔ ڈیفنس کالونی میں واقع اسکول کے حکام نے پولیس کو بتایا کہ ای میل صبح تقریباً 10.49 بجے موصول ہوا۔ اسپیشل سیل اور اسپیشل برانچ کو بھی ای میل کے بارے میں مطلع کیا گیا۔