لاس اینجلس: امریکہ کے لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف ساؤدرن کیلیفورنیا کے کیمپس کی کئی عمارتوں کو جمعرات کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد خالی کروایا گیا۔یونیورسٹی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں لوگوں کو اپنے کیمپس سے دور رہنے کی تاکید کی ۔ تلاشی کے بعد بم برآمد نہیں ہوا ۔
کرتے ہوئے کہاکہ ‘گریس فورڈ سالواٹوری ہال، سیمپل ہال اور والیس ایننبرگ ہال کو بم کی دھمکی کے بعد خالی کرایا جا رہا ہے ’۔ یونیورسٹی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی کے محکمہ پبلک سیفٹی نے علاقے کی تلاشی لی۔ آدھے گھنٹے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں (لاء انفورسمنٹ ایجنسیز)نے عمارتوں کو محفوظ قرار دیا اور پھر انھیں دوبارہ کھول دیا گیا۔تقریباً 49500 طلبا نے 2021-22 کے تعلیمی سیشن کے لیے یو ایس سی میں رجسٹریشن کروایا ہے جن میں سے 6300 سے زیادہ کا تعلق چین سے ہے ۔