بنارس میں سمرتی ایرانی کے قافلہ کو روک کر احتجاج ’’استعفیٰ دو‘‘ کے نعرے

   

بنارس:ہاتھرس معاملہ پر بنارس میں کانگریس کارکنان نے سمرتی ایرانی کے قابلہ کو روک لیا اور جم کر نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھرس کی بیٹی کے لئے انصاف طلب کیا اور ’سمرتی ایرانی گو بیک‘ اور ’سمرتی ایرانی استعفیٰ دو‘ کے نعرے لگائے۔ کئی کانگریس کارکنان کو پولیس کی طرف سے گرفتار کئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔مرکزی وزیر برائے خواتین اوراطفال کی ترقی سمرتی ایرانی نے ہاتھرس اجتماعی عصمت دری کے معاملے پر ہو رہی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اس معاملے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے اور جانچ رپورٹ کے آتے ہی فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ قصورواروں کو سزا دلانے کیلئے سخت قدم اٹھائیں گے اور ہاتھرس واقعہ کی متاثرہ کو ضرور انصاف ملے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہراہول گاندھی متاثرہ کے انصاف کیلئے نہیں بلکہ سیاست کیلئے ہاتھرس جارہے ہیں۔