بنارس میں 24 دن سے دھرنے پر بیٹھے نابینا بچوں کو نصف شب میں پولیس نے زبردستی اٹھایا

   

وارنسی: وارانسی میں 24 دنوں سے دھرنے پربیٹھے نابینا بچوں کو پولیس نے زبردستی حراست میں لے لیا۔ نابینا بچوں کا الزام ہیکہ پولیس نے زبردستی دھرنا ختم کیا۔ احتجاج کرنے والے طلبہ درگا کنڈ کے علاقے میں واقع ہنومان پرساد پودر بلائنڈ اسکول میں نویں سے بارہویں کلاس شروع کرنے کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ بصارت سے محروم بچے اسکول میں نویں سے بارہویں جماعت کے لیے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔طلبہ نے ان کی بات مان کر سڑک سے اپنا دھرنا ہٹا کر کنارے چلنے کی بات کہی تھی ، لیکن نصف شب میں پولیس انہیں اٹھالے گئی۔ طلبہ کا الزام ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ زبردستی کی۔