بنارس ہندو یونیورسٹی سے راجیو گاندھی کا نام ہٹادیا گیا جائے

   

واراناسی ۔ /13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنارس ہندو یونیورسٹی عدالت نے جو اس یونیورسٹی کا مشاورتی ادارہ ہے یونیورسٹی کے جنوبی کیمپس سے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کا نام ہٹادینے کی تجویز پیش کی ہے ۔ یو پی کے مرزا پور میں واقع اس کیمپس میں راجیو گاندھی کا نام لکھا گیا ہے ۔ کورٹ کا استدلال ہے کہ راجیو گاندھی نے اس ادارہ کے تعلق سے کوئی خدمت انجام نہیں دی اور نہ ہی کوئی تعاون کیا ہے ۔ کانگریس کی لیڈر نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے ۔

٭٭ ترنمول کانگریس کی ایم پی مہوا موئترا نے شہریت ترمیمی بل کی افادیت کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے اور اس معاملہ کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا ۔