بنجارہ ہلز علاقہ کے ایک مکان سے خاتون کی نعش برآمد

   

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز پولیس نے ایک مکان مالک کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کرایہ دار خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 55 سالہ آر لکشمی کی نعش کو یوسف گوڑہ میں واقع ایک مکان سے برآمد کیا گیا ۔ یہ خاتون سمہا چلم نامی شخص کی بیوی تھی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس خاتون کی موت سیندھی کی عدم دستیابی کے سبب ہوئی ہوگی ۔ لکشمی سیندھی نوش کرنے کی عادی تھی کل اس کے مکان مالک نے مکان سے بدبو کو محسوس کیا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔