بنجارہ ہلز میں اراضی پر قبضہ کی کوشش

   

حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش کرنے والے ایک شخص کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز این کلنگا راؤ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا کر قدیر نامی شخص نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 14 پر سرکاری اراضی پر محکمہ مال کی جانب سے نصب کئے گئے سائن بورڈ کو نکال دیا اور داخلہ کی کوشش کی۔ ریونیو آفیسرس نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔