بنجارہ ہلز میں ایک شخص نے بیوی کا بے رحمی سے قتل کردیا

   

حیدرآباد ۔ 12 نومبر ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک شخص نے اس کی بیوی کا بے رحمی سے قتل کردبیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32سالہ بگاپدما جو این بی ٹی نگر روڈ نمبر 12علاقہ کے ساکن بگا بابو کی بیوی تھی ۔ کل اس کے شوہر کے حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔ بگابابو کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اور ہر دن نشہ کی حالت میں مکان پہنچ کر بیوی کو مار پیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ بگا پدما کی شادی 12سال قبل بگا بابو سے ہوئی تھی اور ان کی تین لڑکیاں ہیں ۔ گذشتہ کئی سالوں سے خاتون نے شوہر کی اذیت برداشت کررہی تھی ۔ لڑکیوںکی موجودگی کے سبب ان کے مستقبل کی فکر میں خاتون شوہر کا ہر ظلم برداشت کرلیتی تھی ۔ کل بگابابو نے انتہا کردی ۔ لڑکیاں اسکول جانے کے بعد دوپہر کے وقت مکان پہنچا جو ہمیشہ کی طرح نشہ کی حالت میں دھت تھا جس نے بیوی کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔