بنجارہ ہلز میں خاتون یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ

   

ہندو طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ، سرسلہ میں شکایت پر کارروائی
حیدرآباد : /8 فبروری (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے ایک خاتون یوٹیوبر کو ہندو طبقہ کے افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کے خلاف مزید کارروائی کی ۔ تفصیلات کے مطابق ‘ 7 Art’ یوٹیوب چینل چلانے والی یوٹیوبر سرایو نے مبینہ طور پر ایک ویڈیو اپنے چینل پر اپ لوڈ کیا جس کا تعلق ہندو مذہب سے ہے ۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد وشواہندو پریشد راجنا سرسلہ ضلع کے صدر سی ایچ اشوک نے وہاں کی پولیس سے ایک شکایت درج کروایا جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایک مقدمہ بھی درج کرلیا تھا ۔ چونکہ سرایو کا تعلق حیدرآباد کے علاقہ بنجارہ ہلز سے ہے اور یہاں سے ہی یوٹیوب چینل کا کام کرتی ہے ۔ سرسلہ میں مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن حدود کے لزوم کے تحت اس کیس کو بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے سرایو اور دیگر 3 افراد کو کل رات دیر گئے پولیس اسٹیشن طلب کیا اور ان کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے انہیں پولیس اسٹیشن سے نوٹس دینے کے بعد رہا کردیا ۔ سرایو تلگو بگ باس میں حصہ لے چکی ہے اور وہ چھوٹے فلم تیار کرنے والے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر سریکانت ریڈی کے ساتھ کام کرتی ہے ۔ پولیس نے سریکانت ریڈی ، کارتک اور کرشنا موہن کو بھی اس کیس میں گرفتار کیا ہے ۔ ب