بنجارہ ہلز میں زنخہ کا قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزاء

   

حیدرآباد۔ عدالت نے ایک زنخہ کو قتل کرنے کے معاملہ میں روڈی شیٹر کو عمر قید کی سزا دی ہے۔ وینکٹ یادو عرف وینکٹیشورلو جو بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ہے وہ کئی جرائم میں ملوث ہے۔ پانچ سال قبل اس نے زنخہ برہمنی کا قتل کیا تھا۔ 26جنوری 2016 کو وینکٹ یادو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اندرا نگر علاقہ میں برہمنی کا قتل کیا تھا۔ پولیس نے وینکٹ یادو کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ مقامی عدالت نے اسے خاطی قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا دی ہے۔ علاقہ سے تعلق رکھنے والے زنخوں نے وینکٹ یادو کو سزا ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کو تہنیت پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصہ سے وینکٹ یادو اور اس کے ساتھی علاقہ میں زنخوں کو ہراساں کرتے ہوئے انہیں لوٹ رہے تھے۔