حیدرآباد : بنجارہ ہلز علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں پی آئی ایس ایف کا پولیس کانسٹبل ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 33 سالہ ڈی چندرموہن متوطن وشاکھاپٹنم کنچن باغ میں واقع پی آئی ایس ایف فائر سرویس کا ملازم تھا ۔ /20 اپریل کو وہ علاقہ بنجارہ ہلز میں سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دیدی اور اسے علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ۔