بنجارہ ہلز میں شادی شدہ جوڑے کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/15 جون، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ بنجارہ ہلز میں نئے شادی شدہ جوڑے نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 علاقہ میں کریم نگر گوداوری کھنی سے تعلق رکھنے والے ارچنا اور سنتوش نے مکان کرایہ پر حاصل کیا تھا اور ان کی شادی تین ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔ دونوں نے اچانک آج شام اپنے مکان میں ایک ہی رسی سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی اور یہ منظر دیکھ کر پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔ جس کے نتیجہ میں بنجارہ ہلز پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں پہنچ کر دونوں کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔