بنجارہ ہلز میں شرابی خواتین کی ہنگامہ آرائی ، ٹریفک متاثر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /23 جون (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز کے کے بی آر پارک کے قریب حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی کرنے والی 6 خواتین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ خواتین ایک پب سے شراب نوشی کے بعد کاسو برہمانندا ریڈی پارک کے قریب اچانک ہنگامہ آرائی شروع کردی اور راہ چلتے راہ گیروں اور موٹر سائیکلوں کو روکنے لگے اور چیخ و پکار کرنے لگے ۔ خواتین کو دیکھ کر وہاں موجود بعض افراد انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن نشہ کے سبب خواتین قابو میں نہیں آئیں جس پر بنجارہ ہلز پولیس کو طلب کرلیا گیا ۔ پولیس کی پٹرولنگ گاڑی وہاں پہونچ کر ان خواتین کو حراست میں لے لیا اور انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ خواتین کے والدین اور رشتہ داروں کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے بعد کونسلنگ ان کے حوالے کردیا گیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں ٹریفک پولیس کے ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم کے دوران نائجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک شہری نے حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ٹریفک جام کردی ۔