بنجارہ ہلز میں طالب علم کا قتل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک نوجوان طالب علم کا قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 20 سالہ محمد خواجہ جو سنگاڑی کنٹہ علاقہ کے ساکن محمد حبیب کا بیٹا تھا چند افراد نے اس پر حملہ کرتے ہوئے اس نوجوان کا قتل کردیا۔ سائی نامی ایک ساتھی نے حبیب کو اس بات کی اطلاع دی۔ بنجارہ ہلز کے علاقہ این بی ٹی نگر میں واقع مندر کے قریب چار افراد نے سنٹرنگ کی لکڑیوں سے خواجہ پر حملہ کردیا۔ ع
بیوی کے مائیکے جانے سے دل برداشتہ شوہر کی خودکشی
حیدرآباد : /24 جولائی (سیاست نیوز) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دل برداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ منچال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ جی کمار نے کل اپنے مکان میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ کمار پیشہ سے ایک اسٹیل کمپنی میں آپریٹر تھا جو کتہ گڈیم سے تعلق رکھتا تھا ۔ کمار کی شادی 9 سال قبل ہوئی تھی اور اس کی دو لڑکیاں ہیں ۔ ع