بنجارہ ہلز میں قحبہ گری کا ریاکٹ بے نقاب ‘ بیرونی لڑکیاں بچالی گئیں

   

حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) علاقہ بنجارہ ہلز میں ٹاسک فورس نے قحبہ گری کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرکے بیرونی ممالک کی خواتین کو بچا لیا۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس نے آر ان ہوٹل روڈ نمبر 12 پر دھاوا کیا اور محمد شریف کو گرفتار کرلیا جو اسٹائیل میکر کے نام سے ہیئر سلون چلاتا ہے۔ اس نے ازبکستانی لڑکیوں کو ملازمت کے بہانے حیدرآباد طلب کرکے سیلون میں قحبہ گری میں استعمال کررہا تھا۔ ٹاسک فورس نے اڈیشنل ڈی سی پی محمد اقبال صدیقی کی سرپرستی میں دھاوا کیا اور 7 گاہکوں کو گرفتار کرلیا اور 3 متاثرہ خواتین کو بچا لیا۔ ب