حیدرآباد : بنجارہ ہلز پولیس نے پانچ دن سے لاپتہ نوجوان کی نعش کو اس کے کمرے سے دستیاب کرلیا جس کی شناخت 32 سالہ نوین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ نوین کمار بنجارہ ہلز کے علاقہ میں سجاتا نامی مکان مالکن کے گھر کرایہ سے تھا جو ریاپڈو بائیک کا کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق نوین کمار کو آخری مرتبہ 11 مارچ کے دن دیکھا گیا تھا جس کے بعد اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ مکان مالکن سجاتا نے تشویش کا شکار ہوکر بیٹے کے ذریعہ نوین کمار کے کمرے کا دروازہ کھلوایا جس کے بعد اس کی موت کا پتہ چلا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ مالی پریشانیوں کے سبب نوین کمار نے خودکشی کی ہوگی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔