بنجارہ ہلز میں لاکھوں روپئے مالیتی طلائی زیوارت کا سرقہ

   

حیدرآباد ۔9۔ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں پیش آئے سنگین سرقہ کی واردات میں لاکھوں روپئے مالیتی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ یہ واردات روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مکان مالک کپل کپتا اپنے افراد خاندان کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کیلئے باہر گیا ہوا تھا جہاں پر سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ مکان میں داخل ہوکر طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سارقین نے کپل کی عدم موجودگی کی اطلاع ملنے پر یہ واردات انجام دی ۔ پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ کر کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا اور ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ایک کروڑ مالیتی طلائی زیورات کا سرقہ ہوا ہے۔ پولیس بنجارہ ہلز نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔