بنجارہ ہلز میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ہوم گارڈ اور ایک لڑکی ہلاک

   

حیدرآباد 23 فروری (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ٹریفک ہوم گارڈ اور ایک لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس سنتوش نگر سے وابستہ ہوم گارڈ سید حسین جو پارٹ ٹائم (Rapido)کا بھی کام کیا کرتا تھا، آج صبح اکشیتا نامی لڑکی متوطن وجئے نگرم آندھراپردیش اپنی بائیک پر سوار کرکے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 10 سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار ایک واٹر ٹینکر نے موٹر سیکل کو وینگل راؤ نگر پارک این ایف سی ایل کے سامنے ٹکر دے دی۔ اکشیتا نے راپیڈو بائیک بک کرائی تھی جس پر سید حسین نے سواری لے کر روانہ ہوا تھا۔ حادثہ کی شدت کے نتیجہ میں ہوم گارڈ اور لڑکی دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ دونوں کی نعشوں کو ابتداء میں نمس اسپتال منتقل کیا گیا اور موت کی تصدیق کے بعد سرکاری اسپتال بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا گیا۔ اس خوفناک منظر کو سی سی ٹی وی کیمروں پر ریکارڈ کیا گیا۔ پولیس بنجارہ ہلز نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑی کو ضبط کرلیا ۔ ب