حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز علاقہ میں پیش آئی ایک سنسنی خیز واردات میں ایک کار ڈرائیور کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ سرور عرف چھوٹو ساکن زہرہ نگر کو آج رات پون اور اس کے دیگر ساتھیوں نے گوری شنکر کالونی بنجارہ ہلز میں چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا ۔ سرور کو فوری مہاویر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور خاطیوں نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن پہونچ کر خودسپردگی اختیار کرلی ۔