بنجارہ ہلز میں 2کروڑروپئے مالیتی ہیروں کا سرقہ

   

حیدرآباد۔/27 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں پیش آئی سنگین سرقہ کی واردات میں ایک مکان سے 2 کروڑ مالیتی ہیروں کا سرقہ کرلیا گیا۔ پولیس بنجارہ ہلز کے بموجب کانگریس کے سینئر لیڈر ٹی سبی راما ریڈی کے بھتیجے ٹی اتم کمار ریڈی کے مکان واقع بنجارہ ہلز روڈ نمبر 2 میں سارقین نے کروڑہا روپئے مالیتی ہیروں کا سرقہ کرلیا۔ اس بات کا پتہ چلنے پر فوری پولیس بنجارہ ہلز کو آگاہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں پولیس اور کلوز ٹیم نے وہاں پہنچ کر مقام واردات کا معائنہ کیا۔ پولیس بنجارہ ہلز علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کررہی ہے اور سارقین کی نشاندہی کرنے کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔