بنجارہ ہلز کے پب پر پولیس کا دھاوا، عریاں ڈانس، لڑکیاں گرفتار

   

149 افراد کے بشمول 7 سب آرگنائزرس اور 42 لڑکیاں، 10 گراہک شامل

حیدرآباد ۔ 19 اکٹوبر (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں کل رات پولیس نے ایک پب پر دھاوا کیا اور کثیر تعداد میں عریاں ڈانس کرنے والی لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔ خفیہ اطلاع پر کل رات کی گئی اس کارروائی میں کمشنر ٹاسک فورس نے کل 149 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں7 سب آرگنائزرس کے علاوہ 42 لڑکیاں اور ایک 10 گراہک مرد افراد شامل تھے۔ پولیس کی جانب سے کی گئی اس کارروائی سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ قابل اعتراض اور عریاں ڈانس کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی جہاں نوجوان لڑکیوں سے ڈانس کروایا جارہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد پب سے حراست میں لئے گئے افراد کو بسوں میں پولیس اسٹیشن طلب کیا۔ اس پب میں لڑکیوں کا نیم عریاں ڈانس مقبول تھا۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا ہیکہ لڑکیوں کو خاص طور پر ڈانس اور گراہکوں کو راغب کرنے کیلئے رکھا گیا تھا۔ پب کے ذمہ دار اور سب آرگنائزرس ان لڑکیوں سے رابطہ میں تھے۔ لڑکی کو گراہک سے قریب ہونے اور اپنی اداؤں سے انہیں راغب کرنے کی تربیت اور ترغیب دی گئی تھی۔ لڑکیوں کو ہفتہ واری چھٹی کے دن کام کرنے پر چار گھنٹوں کیلئے 2 ہزار روپئے دیئے جاتے تھے اور جس گراہک سے زیادہ بل کروایا جاتا اور گراہک کو شراب پلائی جاتی اور جس لڑکی کی جانب سے بہتر ڈانس کیا جاتا اس لڑکی کو زیادہ پیسے دیئے جاتے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے 42 لڑکیوں کی تقریباً یہی کہانی ہے۔ لڑکیوں کو گراہک کے ساتھ شراب پینے کا ڈھونگ کرنے کیلئے کہا جاتا۔ لڑکیوں کو سافٹ ڈرنک فراہم کی جاتی جبکہ گراہک کو مہنگی شراب، ان لڑکیوں کے ساتھ وقت گذارنے کیلئے سینکڑوں گراہک منتظر رہتے۔ پولیس نے جب انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کیا تو ایک ایک کے افراد خاندان اکثر شہریوں کی بیویاں اپنے شوہروں کو لینے پولیس اسٹیشن پہنچی۔ پولیس اس پب کے خلاف مزید کارروائی کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ع