یروشلم: اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ ان کا دوبارہ انتخاب غیریقینی ہے۔ اسرائیل میں کورونا وائرس کی ویکسین بروقت پہنچ چکی ہے لیکن مارچ میں ہونے والے انتخابات نیتن یاہو کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ کورونا وائرس کی ویکسین ہی اسرائیل کے انتخابات کی مہم میں مرکزی موضوع ہوگی۔ نیتن یاہو اپنے جگری دوست ڈونالڈ ٹرمپ اور دیگر عالمی قائدین کی طرح متواتر طور پر سوشیل میڈیا کا استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ صحافت کو منظم طریقہ سے قابو میں کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانا چاہتے ہیں، لیکن عام رائے یہ ہے کہ اس مرتبہ ان کا انتخاب مشکل ہے۔