بندروں سے بچاؤ

   

حیدرآباد۔ /9جنوری، ( سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقوں کے عوام ان دنوں بندروں کی حرکتوں سے پریشان ہیں اور حکام بھی انہیں بندروں سے نجات دلانے سے عاجز ہیں۔ حیات نگر منڈل کے علاقوں میں بندروں کی کثرت نے عوام کے آرام و سکون کو غارت کردیا ہے۔ گھروں میں موجود غذائی اجناس اور دیگر ضروری سامان محفوظ نہیں حد تو یہ ہوگئی کہ مرغیوں کو بھی بندر حملہ کرتے ہوئے ہلاک کررہے ہیں۔ بندر کے مرغی پر حملہ کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس کے ذریعہ عوام نے حکام سے کارروائی کی اپیل کی ہے۔ بندروں کی بہتات کے نتیجہ میں چھوٹے بچوں کو مکانات سے باہر چھوڑنے میں خطرہ دکھائی دے رہا ہے۔ ر