حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : یہ خاتون جہاں سے بھی گذرتی ہے وہاں راستے چلنے والے بڑے بچے اور بوڑھے سب خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور اس خاتون کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں ۔ مگر یہ خاتون نہ ہی بدصورت ہے اور نہ ہی کسی انسان کو نقصان پہونچاتی ہے ۔ دراصل یہ خاتون بندروں کو بھگانے کے لیے چمپائنزی کا ماسک پہن کر گاوں میں گھوم رہی ہے ۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم میں واقع راجندرا پالم کی سڑکوں پر یہ خاتون گھومتے پھرتے نظر آتی ہے ۔ فصلوں کو نقصان پہونچانے والے بندر آبادیوں میں داخل ہو کر انسانوں بالخصوص خواتین اور بچوں پر حملے کرتے ہوئے انہیں زخمی کررہے ہیں ۔ گاوں کو بندروں سے چھٹکارا دلانے کے لیے دباکانتم نامی خاتون نے چمپائنزی کا ماسک پہنا ہے ۔ اس بھیس میں خاتون کو دیکھ کر بندر بھاگ رہے ہیں جس پر گاوں والوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ بندروں کو آبادیوں سے مستقل طور پر دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی عہدیداروں سے اپیل کررہے ہیں ۔۔ ن