بندروں کی دہشت سے بچانے والے کو میرا ووٹ:ایک کسان

   

حیدرآباد۔ 29 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے کیسمدرم دیہات میں ایک کسان نے کہا ہے کہ اس کی فصل کو بندروں سے بچانے والے کو وہ ووٹ دے گا۔اس کسان نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت سے تیار کی گئی فصل کو بندرتباہ کررہے ہیں۔اس نے کہا کہ کئی مرتبہ عہدیداروں کو اس جانب توجہ دلائی گئی تاہم اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔اس کسان نے کہاکہ وہ اُس امیدوار کو اپنا ووٹ دے گا جو علاقہ میں بندروں کی دہشت سے آزادی دلائے گا۔