احمدآباد : 20 میٹرک ٹن آکسیجن بردار 7 ٹینکرس جو متحدہ عرب امارات نے بطور تحفہ ہندوستان کو روانہ کئے ہیں بندرگاہِ مندرا جو گجرات میں واقع ہیں پہونچ چکے ہیں ۔وزاررت اُمور خارجہ نے کہاکہ اس آکسیجن سے ملک میں کوویڈ۔19 کی وباء سے نمٹنے میں سہولت ہوگی اور ملک میں آکسیجن کی قلت ختم ہوجائے گی ۔ طبی آکسیجن کی ملک میں کوویڈ۔19 کے واقعات میں اضافہ کی وجہ سے شدید طلب ہے ۔ مرکزی حکومت اس کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کررہی ہے تاکہ آکسیجن کے حصول میں بیرونی ممالک کی شراکت داری ممکن بنائی جاسکے ۔ بین الاقوامی معیاری تنظیم کے بموجب آکسیجن گیس کے سلینڈرس کا بطور امداد عرب امارات کی جانب سے اہتمام کیا گیا ہے۔