سری نگر: شمالی کشمیر میں قائم کلو فورس کے جی او سی میجر جنرل ایچ ایس ساہی نے کہا کہ بندوقیں نہ چھوڑنے والے مقامی جنگجوئوں کو ہلاک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تشدد کی کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف بہت جلد سرجیکل آپریشنز کئے جائیں گے ۔میجر جنرل ایچ ایس ساہی نے سوموار کو یہاں پولیس کنٹرول روم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا: ‘جن مقامی لڑکوں نے بندوقیں اٹھائی ہیں میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ بندوقیں چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔