حیدرآبا7 جنوری ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک نوجوان کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے بندوق اور 6 کارتوس پر مشتمل میگزین کو ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی ایل بی نگر زون نے ایک کارروائی میں 22 سالہ محمد حسین ساکن روشن کالونی مائیلاردیوپلی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ حسین نے اترپردیش سے اس بندوق کی خریداری کی تھی جو پیشہ سے مزدور ہے ۔ جو پہلے چارمینار علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو حالیہ دنوں روشن کالونی منتقل ہوگیا تھا ۔ حسین نے آسان انداز میں رقم حاصل کرنے کی خاطر بندوق کی خریداری کی تھی اور جبراً وصولی کے ذریعہ رقم بٹورنے کا منصوبہ رکھتا تھا ۔ ایس او ٹی نے اس کی سازش کو ناکام بنادیا ۔ اور حسین کو گرفتار کرلیا ۔ ع