بندوق کی نوک پر بہو کی عصمت ریزی بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی منوج شوکین کیخلاف دہلی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شوکین پر الزام ہے کہ 31 ڈسمبر 2018ء اور یکم جنوری 2019ء کی درمیانی شب انہوں نے مبینہ طور پر اپنی بہو کی عصمت ریزی کی تھی اور بندوق کی نوک پر انہیں دھمکی دی تھی تاہم عصمت ریزی اور دھمکی کے باوجود متاثرہ بہو نے کہا ہے کہ اس کا شوہر اس وقت باہر گیا ہوا تھا جب شوکین نے جو حالت ِ نشہ میں تھا، کمرہ میں گھس کر دھمکی دی تھی کہ چیخ پکار کی صورت میں اس کو اور اس کے بھائی کو ہلاک کردیا جائے گا۔