۔79 واں عرس حضرت سیدی محمد عبدالوہاب شاہؒسے مولانا شاہ محمد عبدالرفیق جنیدیا کا خطاب
جڑچرلہ ۔ موضع کوتنے پلی تعلقہ جڑچرلہ میں 23 جون 2020 کو 79 واں عرس مبارک حضرت شاہ محمد عبدالوہاب قادری و چشتی کی دو روزہ تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا الحاج شاہ محمد عبدالرفیق جنیدی ( متولی درگاہ ) نے علماء کرام و مشائخین عظام کی موجودگی میں مراسم صندل انجام دئے بعدہ جلسہ فیضان الویاء منعقد ہوا ۔ جس میں علماء کرام ، مصائخین عظایم کے علاوہ معتقدین مریدین نے شرکت کی ۔ جشن چراغاں ، میلاد شریف اور تقسیم تبرکات عمل میں آیا ۔ مولانا الحاج شاہ محمد عبدالرفیق جنیدی نے کہا کہ اولیاء اللہ کی حیات اور ان کی تعیلمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ شریعت کے ساتھ طریقت بھی لازم ہے اس کا ثبوت قرآن و حدیث میں موجود ہے ۔ بزرگان دین کی یاد منانا اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ان کی تعلیمات کو دوسروں تک پہونچانا ہم سب کو دینی فریضہ ہے ۔ ہندوستان میں اسلام کی بقاء اولیاء اللہ ہی کا نتیجہ ہے ۔ آپسی اتحاد ، ہندو مسلم بھائی چارگی صوفیہ کا مشن اور وطیرہ رہا ہے ۔ ہمارا کام ہے کہ اپنے بزرگان دین کی تعلیمات کو زندہ رکھ کر خود کو زندہ رکھیں اور زندگی تو خدا کی بندگی کا نام ہے ۔ حضرت شاہ محمد عبدالوہاب چشتی ہمیشہ ہی بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کرتے رہے ہیں ۔ آپ نے رشد و ہدایت پر اپنی زندگی گذاری اور بندگان خدا کو رجوع الی اللہ کرتے رہے ۔ اصلاح نفس ، تزکیہ قلب ، اکل حلال ، صدق مقال پر انسانوں کو اولیاء اللہ نے ہی اپنی خانقاہوں میں تربیت دی ۔ مولانا شاہ محمد عبدالرفیق جنیدی غوثوی نے ملک میں امن و امان اور خصوصی طور پر اس مہلک وباء کورونا وارئس سے ملک کے تمام شہریوں کی حفاظت کیلئے دعاء کی ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولوی محمد غوث شاہ ، محمد عبدالغفور ، محمد امجد شریف ( محبوب نگر ) محمد اجمیر شریف صاحب ، محمد اجمیر ، محمد اشرف ، محمد عظیم قادری ( چکم پیٹ ) مولانا محمد یوسف ( حوالدار چمکم پیٹ ) کے علاوہ دیگر مریدین و متقدین نے شرکت کی ۔