بندوں کی خدمت ہی دراصل خدا کی خدمت

   

Ferty9 Clinic

آکسیجن سلینڈر کی فراہمی کی ستائش ، کے مانک راؤ

ظہیرآباد/ نیالکل ۔ جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے اسلامک سنٹر میں آکسیجن سلینڈر کی فراہمی اور عید پیاکیجس کی تقسیم کیلئے ایک پروگرام منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت محمد امجد حسین پٹیل نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ ایم ایل سی محمد فریدالدین ، جے اے سی کنوینر وائی نروتم نے شرکت کی ۔ مہمانان نے اپنے ملے جلے خطاب میں جماعت اسلامی کے فلاحی کاموں کی انجام دہی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اس کووڈکے دور میں بھی اپنے کارکنان کے ذریعہ بڑی مستعدی کے ساتھ غرباء و ضرورتمندوں میں کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے 250 عید پیاکیجس اور 10 آکسیجن سلنڈر کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بندوں کی خدمت ہی دراصل خدا کی خدمت ہے ۔ انہو ںنے ممکن تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔محمد ناظم الدین غوری نے 250 پیاکیجس ، سلینڈرز کی فراہمی پر اہل خیر حضرات کیلئے اظہار خوشی کیا ۔ محمد امجد حسین پٹیل نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند اپنے شعبہ خدمت خلق کے ذریعہ سے فلاحی خدمات انجام دیتی ہے ۔ مسلمانوں میں شعور بیداری کا کام کرتی ہے اور برادران وطن میں دعوت دین کے کام کو بھی آگے بڑھانے کی کوشش کرتی ہے۔ اس پروگرام کا آغاز برادر محمد عدنان کی تلاوت سے ہوا ۔ معاون امیر مقامی محمد معین الدین نے نظامت کی جبکہ سیکریٹری شعبہ خدمت خلق محمد مصطفی ، محمد ملتانی ، ایوب احمد ، نصیر الدین ، قیصر غوری ، عبدالروف ، خواجہ نظام الدین و دیگر موجود تھے ۔