بندھو گڑھ میں مردہ شیر دستیاب

   

Ferty9 Clinic

اوماریا ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع اوماریا میں واقع بندھو گڑھ میں ٹائیگر ریزرو میں ایک 8 ماہ کا شیر مردہ حالت میں پایا گیا۔ ایک ماہ کی مدت میں یہاں شیر کی یہ تیسری موت ہے۔ پٹرولنگ پارٹی کو کتھاؤلی جنگلات میں آج صبح شیر کا ڈھانچہ برآمد ہوا۔ ٹائیگر ریزرو کے ڈپٹی ڈائریکٹر انیل شکلا نے کہا کہ غالباً ایک بڑے شیر نے جمعہ کی شب اس کو ہلاک کیا ہوگا۔ 22 اپریل کو 10 سالہ شیر مردہ پایا گیا تھا۔