بندی سنجے نے کے سی آر کے دور میں مبینہ فون ٹیپنگ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا

   

کریم نگر 21 جون (یواین آئی) مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بندي سنجے کمار نے تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر سخت تنقید کی اور ان پر اپنے دور اقتدار میں فون ٹیپنگ کرانے کا الزام لگایا۔کریم نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے نے الزام لگایا کہ فون ٹیپنگ اسکینڈل نے سیاسی اور انتظامی حلقوں میں کئی افراد کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے ۔سابق انٹیلی جنس چیف پربھاکر راؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسٹر سنجے نے کہا، “سرسیلا سینٹر میں فون ٹیپنگ ہوئی اور ہر کوئی جانتا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے ۔” انہوں نے راؤ کو ایک “ذلیل آدمی” قرار دیا، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے خود سمیت کئی بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ریونت ریڈی اور اتّم کمار ریڈی جیسے کانگریس رہنماؤں اور یہاں تک کہ ججوں، آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کے فون ٹیپ کیے ۔