بند کو کامیاب بنانے بائیں بازو کی غنڈہ گردی :ممتا بنرجی

,

   

بسوں اور ٹرینوں پر بم پھینکنا قابل مذمت، تحریک کے نام پر پتھرائو سستی شہرت

کولکتہ 8جنوری (سیاست ڈاٹ کام)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بند حامی جماعت بایاں محاذ اور کانگریس پر غنڈہ گردی کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی ایم کے پاس کوئی بھی آئیڈیو لوجی نہیں ہے ۔ریلوے ٹریک پر بم رکھنا غنڈہ گردی ہے ۔تحریک کے نام پر پتھربازی کرنا اور ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچانا دادا گیری ہے اور یہ کوئی تحریک نہیں ہے میں اس کی مذمت کرتی ہوں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس سے قبل بھی عوام نے بایاں محاذ کے ہڑتال کو ناکام بنایا ہے اور گھٹیا پبلیسٹی کا ذریعہ ہے ۔بند کو کامیاب بنانے کیلئے بسوں اور ٹرینوں پر بم پھینکنا قابل مذمت عمل ہے اور اس سے کہیں زیادہ بہتر سیاسی موت ہوجاناہے ۔ خیال رہے کہ مرکزی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس اور بایاں محاذ کی ٹریڈ یونینوں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ہڑتال کی وجہ سے ریاست کے مختلف مقامات پرریل اور سڑک رخنہ پڑا ہے ۔ہڑتال حامیوں نے مختلف مقامات پر ٹائر جلاکر سڑک جام کرنے کی کوشش کی ہے۔ مشرقی بردوان ضلع میں بھی سڑک جام کرنے کے علاوہ ریلوے ٹریک پر بھی جام لگایا گیا ہے ۔ مشرقی مدنا پور ضلع میں بسوں پر بتھر پھینکنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔پولس کو ہڑتال حامیوں کو منتشر کرنے کیلئے سخت مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ کلکتہ میں جادو پور اور سنٹرل ایونیوں میں بھی بند حامیوں نے پولس بریگیڈ کو توڑنے کی کوشش کی۔پولس نے بتایا کہ کئی افراد کو گرفتار دمدم، سالٹ لیک میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ شمالی 24پرگنہ کے بشیر ہاٹ علاقے میں بم پائے جانے کے بعد بڑی تعداد میں پولس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے ۔ کلکتہ میں سرکاری اور پرائیوٹ بسیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔اس کے علاوہ میٹرو سروس بھی معمول کے مطابق چل رہا ہے ۔رکشہ اور آٹو رکشہ بھی سڑک پر نظام آرہے ہیں۔