بنڈارو دتاتریہ بحیثیت گورنر ہماچل پردیش 5 ستمبر کو حلف لیں گے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 2 ستمبر ( سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ گورنر ہماچل پردیش کی حیثیت سے 5 ستمبر کو حلف لیں گے ۔ سینئر بی جے پی لیڈر نے آج میڈیا کو بتایا کہ وہ 4 ستمبر کو ہماچل پردیش کیلئے روانہ ہونگے اور دوسرے دن ریاستی گورنر کی حیثیت سے وہاں حلف لیں گے ۔ دتاتریہ خیریت آباد میں گنیش مورتی کی پوجا کے بعد میڈیا سے بات کرر ہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چہارشنبہ کو ہماچل پردیش روانہ ہونگے اور جمعرات کو گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ واضح رہے کہ دتاتریہ کو کل ہی ہماچل پردیش کا نیا گورنر مقرر کیا گیا تھا ۔ دتاتریہ نے کہا کہ لارڈ گنیش کی کرپا سے وہ 4 ستمبر کو شملہ جائیں گے اور جمعرات کو حلف لیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں انہوں نے تلنگانہ اور ہماچل پردیش کے عوام کی بہتری کیلئے پرارتھنا کی ۔