حیدرآباد ۔ /14 جولائی (سیاست نیوز) راجیندر نگر کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ جاگیر میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں قفل شکنی کے ذریعہ سارقین نے طلائی زیورات ، نقد رقم اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راما کرشنا مندر کو پوجا کیلئے گیا تھا اور مکان واپس لوٹنے پر اس نے قفل کو ٹوٹا ہوا پایا اور وہاں کی اشیاء کا سرقہ ہوگیا تھا۔ راما کرشنا نے فوری پولیس راجندر نگر کو اطلاع دی اور کلوز ٹیم بھی وہاں پہونچ گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ سرقہ کی واردات میں سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ 4 تولے طلائی زیورات ، 30 تولے چاندی اور 10 ہزار نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔