حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بنڈلہ گوڑہ راجندر نگر علاقہ سے ایک کمسن کا مشتبہ طور پر اغوا کرلیا گیا ۔ شکایت کے بعد راجندر نگر پولیس اس کم عمر لڑکے کو شدت سے تلاش کررہی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 12 سالہ سائی چرن کل رات اپنے مکان سے نکلا تھا ۔ لڑکا چٹھی کے پیسے ادا کرنے کے لیے رقم لے کر اپنے مکان سے نکلا جو واپس نہیں لوٹا رات بھر ممکنہ تلاش اور رابطہ میں ناکافی کے بعد بچے کے والدین نے راجندر نگر پولیس سے شکایت کردی ۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ۔ ع