بنڈلہ گوڑہ شیخ محسن قتل کیس کے ملزمین گرفتار

   

بڑے جانور کے سرقہ کرنے والی دو ٹولیوں کے درمیان مخاصمت اصل وجہ
حیدرآباد۔ 2 نومبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ میں 29 اکٹوبر کو پیش آئے پان شاپ مالک شیخ محسن کے بہیمانہ قتل میں ملوث پانچ خاطیوں کو بنڈلہ گوڑہ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مہلک ہتھیار برآمد کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چندرائن گٹہ اے سدھاکر کے مطابق شیخ محسن ایک پان شاپ چلاتا تھا۔ یہ قتل کی وجہ بڑے جانور کے سرقہ کرنے والے دو ٹولیوں کے درمیان مخاصمت ہے اور پھر حریف گینگ کے تعلق سے دوسری ٹولی کو مخبری کرنے کے شبہ میں قتل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل کا کلیدی ملزم سید شاہ فہد ہے جو اپنے ساتھیوں سید سہیل، محمد عامر، محمد بن عبداللہ سیف عرف محمد ٹوپی اور شیخ افروز کی مدد سے قتل کی واردات انجام دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سید شاہ فہد ، ریاض اور حشمت جو مویشی چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہے اور ان دونوں ٹولیوں کے درمیان مخاصمت چل رہی ہے اور انہیں سابق میں جیل بھی بھیجا گیا تھا۔ ضمانت پر جیل سے رہائی کے بعد شاہ فہد اور سیف سے انتقام لینے کیلئے ریاض کی ٹولی تلاش میں تھی۔ اس دوران مقتول شیخ محسن نے اس سلسلے میں حریف ٹولی کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے عادل کی ٹولی جو شاہ فہد کے رشتے کے بھائی مبارک سیگر کے قتل کیس میں ملوث ہے۔ حریف ٹولی کو ان کی نقل و حرکت کی اطلاع دینے پر شاہ فہد اور سیف نے شیخ محسن کے قتل کا منصوبہ تیار کیا اور غوث نگر بنڈلہ گوڑہ میں واقع پان شاپ پہنچ کر اس پر تیز دھاری والے چاقو سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں شیخ محسن برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس بنڈلہ گوڑہ نے ملزمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا اور آج اطلاع ملنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ب